تازہ ترین
لیجنڈ اداکار لہری کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے

لیجنڈ اداکار لہری کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک: (23 ستمبر 2017) شگفتہ جملوں کی ضرب لگانےوالے ہمہ صفت فنکار اداکار لہری کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

دو جنوری 1929ء کو بھارتی شہر کانپور میں آنکھ کھولنے والی سفیراللہ صدیقی آزادی کے بعد کراچی آئے اور فلم نگری میں قدم رکھنے سے پہلے ریڈیو اور اسٹیج کیلئے کام کیا۔ 1956ء میں ان کی پہلی فلم ’’انوکھی‘‘ ریلیز ہوئی اور پھر سفیراللہ صدیقی لہری کے نام سے پہچانے جانے لگے۔ لہری صاحب چہروں پر مسکان بکھیرتے رہے۔ مزاحیہ جملے ایسے ادا کرتے کہ ہر کوئی ان کا دیوانہ بن جاتا۔انہوں نے دل میرا دھڑکن تیری، روڈ ٹو سوات، شرارت، رشتہ پیار کے علاوہ کئی شہرت یافتہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ لیجنڈ اداکار نے دامن، پیغام، کنیز، میں وہ نہیں، صائمہ، بیوی ہو تو ایسی، دل لگی سمیت کئی فلموں پر گیارہ نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

لہری نے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھا تو انہیں فالج نے آگھیرا، جس کی وجہ سے وہ دھیرے دھیرے فلمی دنیا سے دور ہوگئے اور پھر 13 ستمبر 2012ء کو پاکستانی فلم انڈسٹری کا چراغ 83 برس کی عمر میں بجھ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

جداگانہ اسلوب کے مالک اشفاق احمد کو بچھڑے 13 برس بیت گئے

آج مشتاق احمد یوسفی کی 96ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

 

Comments are closed.

Scroll To Top