تازہ ترین
لیجنڈ اداکار قوی خان اب ہالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گے

لیجنڈ اداکار قوی خان اب ہالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گے

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(12 اکتوبر 2018) جی ہاں! پاکستان کے لیجنڈ اداکار قوی خان کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطاق ’فاربڈن سٹیپ‘ نامی فلم مسلمانوں کو مغربی ممالک میں درپیش مسائل پر بنائی جارہی ہے۔

فلم ’فاربڈن سٹیپ‘ میں قوی خان ایک ایسے مذہبی شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جو مضبوط اسلامی نظریات رکھتا ہے۔اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ارم پروین بلال سرانجام دے رہی ہیں جو فلم جوش بھی بنا چکی ہیں، فلم میں فرحان طاہر مسلمان افسر کا کردار نبھارہے ہیں۔

قوی خان کے علاوہ فلم میں شیتل شیٹھ، نکولس گرافولو، ڈیمیئر شوفورڈ سمیت دیگر فنکار بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صنم بلوچ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top