تازہ ترین
لیجنڈری اداکار درپن کی 38ویں برسی

لیجنڈری اداکار درپن کی 38ویں برسی

لاہور:(08 نومبر 2018) لالی وڈ فلم انڈسٹری کے مقبول درین ہیرو اور اداکار سنتوش کمار کے چھوٹے بھائی اداکار درپن کی 38 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

 اداکار درپن نے اپنے فلمی کیرئیر میں مجموعی طور پر 66 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پاکستان کے خوش شکل ہیرو درپن  1928کو اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ سید عشرت عباس المعروف اداکار درپن کا تعلق پاکستان کی معروف سنتوش فیملی سے تھا۔

وہ موسٰی رضا المعروف سنتوش کمار، ہدایتکار ایس سلیمان اور اداکار منصور کے بھائی تھے۔ درپن نے فلمی کریئر کا آغاز 1950 میں فلم امانت سے کیا۔ اداکار نے مجموعی طور پر 66 فلموں میں اپنی اداکارہ کا لوہا منوایا جن میں 57 فلمیں اردو، 8 پنجابی اور دو فلمیں پشتو میں بنائی گئی تھیں۔

اداکار درپن نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ساتھی،رات کے راہی، سہیلی، گلفام، قیدی، آنچل، باجی، شکوہ، اک تیرا سہارا اور نائلہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی بطور ہیرو آخری کامیاب فلم پائل کی جھنکار 1966 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سید عشرت عباس عرف درپن نے اپنے وقت کی حسین اور مقبول ترین ہیروئین نئیر سلطانہ کو اپنا جیون ساتھی بنایا اور یہ ساتھ مرتے دم تک قائم رہا۔

آٹھ نومبر 1980 میں بیماری کے باعث اداکار درپن کی زندگی کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا لیکن اپنی جاندار اداکاری کے باعث وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار

فلم ’زیرو‘ کے خلاف سیاسی جماعت کانگریس بھی میدان میں آ گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top