تازہ ترین
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان لائی جارہی ہیں

لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان لائی جارہی ہیں

اسلام آباد: (14 فروری 2018) لبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں آج واپس لائی جائیں گی ، دفتر خارجہ کے دو افسران اہل خانہ سے رابطے کے لئے ایئرپورٹ پر موجود ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے گیارہ پاکستانیوں کی میتیں آج بے نظیر ایئرپورٹ پر لائی جائیں گی، میتیں فلائٹ نمبر ایس وی سات سو بائیس کے ذریعےچار بجے پہنچیں گی۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق اکرام الحق، قاسم بیگ، کاشف جمیل، تنزیل الرحمن ،عظمت بی بی، ولید اکرم، مرزا غلام فرید، محمد عزیز، لقمان علی، مظہر حسین اور فرحان علی کی میتیں پاکستان لائیں جارہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو افسر خالد جمالی اور خالد مجید لواحقین سے رابطے کے لئے ایئرپورٹ پر موجود ہوں گے،دونوں اہلکار اہل خانہ سے رابطہ کرکے میتیں ان کے حوالے کریں گے۔

 

یاد رہے کہ دو فروری لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 90 افراد ڈوب گئے تھے ، ابتدائی طور پر  آٹھ پاکستانیوں سمیت دو لیبیا کے باشندوں کی لاشیں نکال لی گئیں تھی۔چار فرروی کو ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں کشتی حادثے میں متاثرہ 80 سے 90 افراد میں سے 32 پاکستانی تھے،حادثے میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے جبکہ چار افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لیبیا میں ڈوبنے والی کشتی میں 32 پاکستانی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ

لیبیا: کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانیوں سمیت 90 افراد ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top