تازہ ترین
لیاقت آباد:تالاتوڑگروپ سرگرم، جیولری کی دکان سے لاکھوں مالیت کاسونالوٹ کرفرار

لیاقت آباد:تالاتوڑگروپ سرگرم، جیولری کی دکان سے لاکھوں مالیت کاسونالوٹ کرفرار

کراچی (10مارچ،2018)لیاقت آباد میں جیولری کی دکانوں میں نقب زنی ہوئی ہے جہاں ملزمان دکانوں سے 70 سے 80 لاکھ کاسونا لوٹ کرفرارہوگئے ہیں۔

شہر میں ایک بار پھر تالا توڑ گروہ سرگرم ہو گیا۔تالاتوڑ گروپ کا ہدف اب سونار بن گئےہیں جبکہ تالا توڑ گروپ کے خلاف پولیس کے دعوےکے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

شہر کے مرکزی علاقے لیاقت آباد میں تالاتوڑ گروپ نے جیولری کی دکان میں نقب زنی کرتےہوئے 70سے 80لاکھ کا سونا لوٹ کر رفوچکرہوگئے۔

دوسری طرف  لیبر کالونی میں ایک مکان سے تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی  جس کی  رزاق  کے نام سے شناخت ہوئی ہے متوفی کی لاش قائد آباد تھانے کی حدود سے ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پیرس میں قومی ایئر لائن کے عملے سے منشیات برآمد

فیصل آباد جرائم بڑھ گئے:پولیس کاغذوں کاپیٹ بھرنے،موج مستیوں میں مصروف

Comments are closed.

Scroll To Top