تازہ ترین
لکڑی کے استعمال سے تیار کی جانے والی انوکھی عمارت

لکڑی کے استعمال سے تیار کی جانے والی انوکھی عمارت

اوسلو:(19 اپریل 2018) یوں تو عموماً گھروں اور عمارتوں کی تیاری کیلئے لوہے، سیمنٹ اور کنکریٹ کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ناروے میں ایک ایسی انوکھی عمارت سامنے آئی جس کی تیاری کے لیے لکڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے علاقے برومنڈال میں ایک ایسی عمارت زیر تعمیر ہے جس کی تکمیل کیلئے سیمنٹ، بجری، کنکریٹ اور دیگر ضروری اشیا کے بجائے ناروے کے جنگلات سے حاصل کردہ لکڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے، جو آئندہ سال مکمل کر لی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق اس عمارت کی تعمیر مارچ 2019 میں مکمل کر لی جائے گی۔ اس 18 منزلہ عمارت میں 67 تا 149 مربع میٹر کے 27 اپارٹمنٹس تیار کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ایک ہوٹل، سوئمنگ پول، دفاتر اور ریستوران بھی اس عمارت میں موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ ویانا میں بھی اس وقت لکڑی کی مدد سے 84 میٹر بلند عمارت تعمیر کی جارہی ہے جو 24 منزلوں پر مشتمل ہے، تاہم اس عمارت میں سیڑھیاں سیمنٹ سے تیار کی جائیں گی، ویانا میں قائم کی جانے والی اس عمارت میں اپارٹمنٹس، دفاتر اور دکانیں وغیرہ بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اسکاٹ لینڈ میں ایک منفرد آئس کریم کھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں

فضائی سفر اب کھڑے ہوکر کرنا آسان

 

Comments are closed.

Scroll To Top