تازہ ترین
لوگ اصلی فلم سنجو دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرتے، راج کمار ہیرانی کی انکشاف

لوگ اصلی فلم سنجو دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرتے، راج کمار ہیرانی کی انکشاف

ویب ڈیسک:(14 ستمبر 2018) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ اصلی سنجو دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرنے لگتے۔

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ابتدا میں فلم ’سنجو‘ اس فلم سے بہت الگ تھی جو اسکرین پر پیش کی گئی۔ اگر شائقین وہ فلم دیکھ لیتے جو پہلے ایڈٹ کی گئی تھی تو سنجے دت سے محبت کرنے کے بجائے ان سے نفرت کرنے لگتے کیونکہ فلم میں ایسا کوئی سین شامل نہیں تھا جس سے سنجے دت کی شخصیت کے مثبت پہلو اجاگر ہوتے۔راجکمار ہیرانی نے کہا کہ انہوں نے بعد میں سوچا کہ سنجے دت اس فلم کے ہیرو ہیں اور ہیرو کا منفی امیج پیش کرنا صحیح نہیں ہوگا۔ لہٰذا انہوں نے فلم میں کئی تبدیلیاں کیں اور دوبارہ کئی سین شوٹ کرکے فلم میں شامل کیے جس میں سنجے دت کو ایک اچھا انسان دکھایا گیا۔

راجکمار ہیرانی کاکہنا تھا کہ انہوں نے فلم سےایک سین ہٹایا تھا جس میں سنجے دت عدالتی فیصلے کے بعد خودکشی کی کوشش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم’’سنجو‘‘ تین سو کروڑاکتالیس لاکھ کے بزنس کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے، فلم میں اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ’سنجو‘ 300 کروڑ کلب میں شامل

راج کمارہیرانی سنجو کی کامیابی پر بے حد خوش

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top