تازہ ترین
لوک گلوکارعارف لوہار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

لوک گلوکارعارف لوہار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

ویب ڈیسک:(10 اکتوبر 2018) لوک گلوکارعارف لوہار نے 10 برس بعد برطانیہ میں پرفارم کرکے شائقین کے دل جیت لئے جبکہ انہیں وہاں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عارف لوہار نے سولو پرفارمنس دی، شو میں پاکستانی اور بھارتی شائقین کے علاوہ برطانیہ کے مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور انکی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر ایک بین الاقوامی تنظیم برائٹ ایشیا ء ایوارڈ یو-کے کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ عارف لوہار گزشتہ شب وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا برطانیہ میں مجھے توقع سے زیادہ پذیرائی ملی، میرے مداحوں کی بڑی تعدادنے خوشی کا اظہارکیا انکی محبت اور پذیرائی میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز

Comments are closed.

Scroll To Top