تازہ ترین
لوٹوں کو انتخابات میں عبرت کا نشان بنانا ہوگا، مریم نواز

لوٹوں کو انتخابات میں عبرت کا نشان بنانا ہوگا، مریم نواز

چشیتاں: (21 مئی 2018) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ مخالفین پورے پانچ سال دھرنے دینے میں مصروف رہے اور اب اگلے پانچ سال کا پلان دے رہے ہیں۔ لوٹوں کو انتخابات میں عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

چشتیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جو کہتے ہیں پاکستان اور عوام کی محبت میں کہتے ہیں۔ پاکستان ہمارا گھر ہے۔ اگر گھر کا سربراہ کسی ایسی چیز کی نشاندہی کرے جو بہتر ہو تو اس کو سننا چاہیے۔ نوازشریف گھر کے بڑے ہیں، نہ صرف ووٹ دینا ہے بلکہ اس مرتبہ ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جب کرپشن ثابت نہ کرسکے تو پھر ہمارے خلاف فتوے دیئے گئے، اب  مخالفین نواز شریف کا انٹرویو لے کر بیٹھ گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کیلئے کام کرنے والے کو نکال دیا۔ یہ تو کہتے ہیں ہم اگلے 5 سال یہ کریں گے، لیکن نوازشریف نے تو 10 ہزار میگاواٹ بجلی بنادی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوپر کی طرف جارہا تھا کہ نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر کردیا گیا۔ سب ادارے مل کر نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈان لیکس پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی، مریم نواز

عوام کی نواز شریف سے محبت کم کرنے کی سازش ناکام ہوگی، مریم نواز

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top