تازہ ترین
لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک قرض لے کر ملک چلانا ہوگا، فواد چوہدری

لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک قرض لے کر ملک چلانا ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: (10 اکتوبر 2018) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ منی لانڈرنگ ہے، لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک قرض لے کر ملک چلانا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، بیورو کریسی کو حکومتی پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جو بیورو کریٹ حکومتی پالیسی پر عمل نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کے ایک طبقہ کی ذاتی وفاداریاں بھی ہیں۔ جن بیوروکریٹس کو پالیسیوں سے اختلاف ہے وہ حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ اربوں کی منی لانڈرنگ ہے۔ جب تک لوٹا ہو ا پیسہ واپس نہیں آئے گا قرض لے کر ملک چلانا ہوگا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ اجلاس میں فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کے درمیان تلخ کلامی

آئی جی پنجاب کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے، فواد چوہدری

آئی جی پنجاب کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے، فواد چوہدری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top