تازہ ترین
لندن میں روسی ڈبل ایجنٹ پر گیس کے حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

لندن میں روسی ڈبل ایجنٹ پر گیس کے حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

نیویارک: (14 مارچ 2018) لندن میں روسی ڈبل ایجنٹ پر اعصاب شکن گیس کے حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ برطانوی اور امریکی مندوبین کا کہنا ہے کہ گیس حملے کا ذمہ دار ماسکو ہے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس برطانیہ کی درخواست پر نیویارک میں ہوا۔ اقوام متحدہ میں برطانوی مندوب ایلن اور امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ شام اور برطانیہ میں اعصاب شکن گیس حملوں کا ذمے دار روس ہے۔ سلامتی کونسل کو ماسکو کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ہیلی کا کہنا تھاکہ شام میں روس شہریوں پر اعصاب شکن گیس حملے کر رہا ہے۔

 

اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی سرزمین پر روسی ڈبل ایجنٹ پر اعصاب شکن گیس حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ خود مختار ملک کی سرزمین پر حملے کسی بھی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیے

سابق روسی اہلکار،بیٹی کو مہلک کیمیکل سے نشانہ بنایاگیا، برطانوی پولیس

ٹوئٹر نے خودکاراکاؤنٹس کےاستعمال پر پابندی عائد کردی

Comments are closed.

Scroll To Top