تازہ ترین
لندن فلیٹس ریفرنس: شریف خاندان کے خلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ

لندن فلیٹس ریفرنس: شریف خاندان کے خلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (18 اپریل 2018) نیب نے لندن فلیٹس ریفرنس میں شریف خاندان کے خلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جائے گا۔ ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ نے برطانیہ سے موصول دستاویزات وصول کی تھیں۔ نئی اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کیلئے ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسر اور ڈی جی آپریشنز کا بیان قلمبند کرایا جائے گا۔اس سے قبل احتساب عدالت میں زیر سماعت لندن فلیٹس ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات کے قلمبند ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی نہیں لگائی، چیف جسٹس

ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس: نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

 

Comments are closed.

Scroll To Top