تازہ ترین
لندن: سب سے مہنگا دودھ دینے والی گائے

لندن: سب سے مہنگا دودھ دینے والی گائے

لندن: (21 اگست 2017) روٹ لینڈ میں ایک ایسا ڈیری فارم ہے جہاں کی گائیوں کا دودھ معیاری دودھ کی قیمت سے 9 گنا زیادہ ہے۔ جنگلی جڑی بوٹیاں اور گھاس کھانے سے یہاں کی گائیوں کا دودھ انتہائی گاڑھا ہوجاتا ہے۔

برطانیہ کے علاقے روٹ لینڈ کے ’’اہنسہ ڈیری فاؤنڈیشن‘‘ نامی اس فارم ہاؤس کی گائیوں کا دودھ برطانیہ میں مہنگا ترین دودھ ہے، جس کی قیمت برطانیہ میں دودھ کی اوسط قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے۔ یہ فارم بھارتی نژاد 52 سالہ شخص سنجے تینا اور اس کی 57 سالہ اہلیہ نکولا پازیرسکا نے بنا رکھا ہے، جس کی گائیوں کے دودھ کی قیمت 600 روپے فی لیٹر ہے۔اس فارم کا رقبہ 48 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس میں گائیں آزادانہ گھومتی ہیں۔ جنگلی جڑی بوٹیاں اور گھاس کھانے سے ان کا دودھ انتہائی گاڑھا اور خالص ترین ہوتا ہے۔  اس خوراک کے علاوہ انہیں گاجریں اور بسکٹ کھلائے جاتے ہیں۔ اس فارم ہاؤس میں جب گائیوں کا دودھ نکالا جاتا ہے تو انہیں مدھر موسیقی سنائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک لاکھ پھولوں سے تیار کردہ منفرد قالین

عامر خان کی فلم سے متاثر ہوکر دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین کیک تیار کرلیا گیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top