تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

لاہور: (0 اگست 2018) ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی کامیابی نوٹی فکیشن کل جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے، صرف ان کی کامیابی کانوٹی فکیشن جاری کیا جائےگا۔

جبکہ 9 حلقوں کا معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث وہاں سے کامیاب ہونے والوں کے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کرےگا

رانا ثنااللہ کو پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 113 سے شکست

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top