تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ نے این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا

لاہور: (07 اگست 2018) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا ہے۔ عدالت نے خواجہ آصف اور الیکشن کمیشن سے 8 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 73 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این اے 73 سیالکوٹ سے انتخاب میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ریٹرنگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حلقے میں 7 ہزار 346 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ خواجہ آصف سے صرف 1406 ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔ ریٹرنگ افسر کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ آصف کے حلقے سے خالی بیلٹ باکس برآمد

 

خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کو الیکشن لڑنے کی اجازت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top