تازہ ترین
لاہور کے چڑیا گھر میں ایک اور سانپ کا اضافہ

لاہور کے چڑیا گھر میں ایک اور سانپ کا اضافہ

لاہور:(18دسمبر2018) لاہور کے چڑیا گھر میں ایک اور سانپ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ دریائے راوی کے علاقے سے 8 فٹ لمبا بھارتی اژدھا پکڑا گیا ہے، جسے لاہورچڑیا گھرمنتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق دریائے راوی کے علاقے کرول گھاٹی میں مقامی لوگوں نے اژدھا دیکھے جانے کی اطلاع دی تھی، جس پر ڈی جی وائلڈ لائف کی ہدایت پر ایک ٹیم وہاں روانہ کردی گئی۔

وائلڈ لائف کے عملے نے کافی محنت کے بعد بھارتی اژدھے کو قابوکرکے لاہور چڑیا گھر منتقل کردیا ہے۔ نئے مہمان کی آمد سے چڑیا گھر میں اژدھوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

لاہور: چڑیا گھر میں نیل گائے کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش

لاہور: چڑیا گھروں میں طبعی عمروں کو پہنچنے والے جانوروں کی فہرست طلب

Comments are closed.

Scroll To Top