تازہ ترین
لاہور: کالج کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد

لاہور: کالج کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد

لاہور:(10 اگست 2018) لاہور میں کالج کے واش روم سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی کالج کے واش روم سے تیئس سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کالج کے واش روم کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ ۔واش روم میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی شناخت شاہ زیب گیلانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ نوجوان سبزہ زار کا رہائشی تھا۔

پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے کالج انتظامیہ سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: تین روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

لاہورکے نوجوان کی لاش ننکانہ سےبرآمد،دوملزمان گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top