تازہ ترین
لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے لاہور یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے لاہور یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

لاہور : (14 فروری2018) لاہور کے علاقے کلمہ چوک میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جی سی یونیورسٹی لاہورکا پروفیسر جاں بحق ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر اکبر چیمہ کو کلمہ چوک پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے لئے روکا،اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، اکبر چیمہ کو دو گولیاں لگیں جس میں ایک ٹانگ پر جبکہ دوسری سینے میں لگی، فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیے۔

پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کو فوری طور پرزخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق تنظیم اکبر چیمہ جی سی یونیورسٹی میں شعبہ باٹنی کے پروفیسر تھے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ گلبرگ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کلمہ چوک کے قریب جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے  ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

:یہ بھی پڑھیے

حافظ آباد:بون میروکیس میں اہم پیشرفت،ڈی ایچ کیو اسپتال کا ملازم گرفتار

فیصل آباد میں مشہوربرانڈکےٹرائل روم میں خفیہ کیمرے لگانےکامقدمہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top