تازہ ترین
لاہور: ڈولفن فورس کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی

لاہور: ڈولفن فورس کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی

لاہور: (13 فروری 2018) سندر میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ڈاکو واردات کرکے فرار ہورہے تھے۔

سندر کے علاقے جلیانہ روڈ پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں ڈاکو واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ ڈولفن فورس بروقت موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں وقار نامی ڈاکو ہلاک جبکہ ریحان نامی ڈاکو گرفتار ہو گیاہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ہے جبکہ ریحان نامی ڈاکو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قصور: دو گروپوں میں تصادم،2سگے بھائی جاں بحق

شاہ زیب قتل کیس: مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جیل میں طبیعت خراب

Comments are closed.

Scroll To Top