تازہ ترین
لاہور: چڑیا گھر میں نیل گائے کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش

لاہور: چڑیا گھر میں نیل گائے کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش

لاہور: (18 ستمبر 2017) نیل گائے کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہونے سے چڑیا گھر کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔

لاہور چڑیا گھر میں نیل گائے نے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔ نیل گائے ایشیا میں پایا جانے والا سب سے بڑا ہرن ہے۔ نیل گائے بارہ سنگھا کے خاندان کا رکن ہے ۔ نیل گائے کا قد 6 فٹ 11 انچ، جبکہ وزن 300  کلو گرام کے لگ بھگ ہو سکتا ہے۔لاہورچڑیا گھر میں پہلے ان کی تعداد 6 تھی جن میں 4 نر اور 2 مادہ تھے، لیکن اب ان کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ لاہور چڑیا میں نیل گائے کے بچوں کو میڈیکل چیک اپ کے بعدعوام کیلئے انکلوژر میں چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ شہری خصوصا بچے انہیں دیکھ کر محظوظ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: چڑیا گھر میں ہاگ ڈیئر کے ہاں بچے کی پیدائش

لاہور: چڑیا گھر میں زیبرے نے بچے کو جنم دیدیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top