تازہ ترین
لاہور: چڑیا گھروں میں طبعی عمروں کو پہنچنے والے جانوروں کی فہرست طلب

لاہور: چڑیا گھروں میں طبعی عمروں کو پہنچنے والے جانوروں کی فہرست طلب

لاہور: (13 ستمبر 2017) محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے صوبے کے تمام چڑیاگھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں طبعی عمروں کو پہنچنے والے جانوروں کی فہرست طلب کر لی۔

لاہور زو مینیجمینٹ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور چڑیا گھر سمیت صوبے کے تمام چڑیاگھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں موجود اپنی طبعی عمروں کو پہنچنے والے جانوروں کی فہرستیں طلب کرلی۔ جس پر ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا نے کہا کہ چڑیا گھر میں گیارہ اقسام کے بائیس جانور اپنی طبعی عمر کو پہنچ چکے ہیں، جن میں ایک کینگرو، ایک زبیرا، ایک شیر، ایک سور، ایک کساوری ، 5 پاڑہ ہرن، 2 چیتل، 2 پنجاب اڑیال، 6 مفلن شیپ، ایک تیندوا اور ایک نیل گائے شامل ہیں۔

ڈی جی جنگلی حیات نے ہدایت کی کہ اپنی طبعی عمر کو پہنچنے والے بوڑھے اور بیماریوں میں مبتلا جانوروں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کے علاج معالجے اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: چڑیا گھر میں ہاگ ڈیئر کے ہاں بچے کی پیدائش

لاہور: چڑیا گھر میں زیبرے نے بچے کو جنم دیدیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top