تازہ ترین
لاہور: پی ایس ایل تھری کے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

لاہور: پی ایس ایل تھری کے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

لاہور: (14 مارچ 2018) پی ایس ایل تھری کے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق میچز کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں 14 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ جبکہ ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم تک مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لی جائے گی۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کے میچز کے پیش نظر ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے لوگوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سرچ آپریشن ہوٹلز، مارکیٹس، آبادیوں اور پلازوں میں کیے گئے۔ آپریشن کے دوران لوگوں سے شورٹی بانڈز بھی لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل فائنل سیکیورٹی: ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اجلاس

مجھ سے پی ایس ایل کے سیمی فائنلز، فائنل کے مفت ٹکٹس مت مانگے، نجم سیٹھی

 

Comments are closed.

Scroll To Top