تازہ ترین
لاہور: پولیس کا فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ

لاہور: پولیس کا فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ

لاہور: (10 اگست 2018) پولیس کی غنڈہ گردی جاری ہے۔ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ڈانس پارٹی پر چھاپے کے دوران لڑکیوں کو قطار میں کھڑا کرکے تھپڑ مارے گئے۔ اب تک نے لڑکیوں کو تھپڑ رسید کئے جانے کی ویڈیو حاصل کرلی۔

 

آفسر بدلے،وردی بدلی لیکن پولیس کا رویہ نہ بدلا جاسکا۔ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا۔ اس دوران درجنوں لڑکے اور لڑکیوں کو دھر لیاگیا۔ پولیس اہلکاروں کے تشدد سے کچھ نوجوانوں زخمی بھی ہوئے۔

 لیڈی پولیس اہلکار لڑکیوں کو قطار میں کھڑا کرکے تھپڑ رسید کرنے کے ساتھ ساتھ غلیظ زبان بھی استعمال کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بہاولپور میں پولیس گردی

فیصل آباد میں پولیس گردی کا واقعہ

Comments are closed.

Scroll To Top