تازہ ترین
لاہور: پولیس کا دہشتگردی کے پیش نظر سرچ آپریشن

لاہور: پولیس کا دہشتگردی کے پیش نظر سرچ آپریشن

لاہور: (17 فروری2018) لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پولیس نے دہشتگردی کے پیش نظر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا ہے۔

دہشت گردی خطرات کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ دوران آپریشن اہلکاروں نے گھروں کی تلاشی لی اور شہریوں کے کوائف چیک کئے۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ شہریوں کے کوائف کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناختی کوائف مکمل ہونے کے باعث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی۔

:یہ بھی پڑھیے

لاہور: پولیس کی ہربنس پورہ میں کارروائی، ٹیپو شاہ گینگ گرفتار

لاہور: پولیس کارروائی ، قتل کا ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top