تازہ ترین
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 15 سو کلو ناقص گوشت برآمد

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 15 سو کلو ناقص گوشت برآمد

لاہور:( 23 نومبر 2018) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مذبح خانے سے 15 سو کلو ناقص گوشت برآمد کرلیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص گوشت بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کر کے تیار کیا جا رہا تھا۔

غیر قانونی مذبح خانوں میں بیمار جانوروں کے گوشت کی تیاری کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بکر منڈی میں غیر قانونی مذبح خانے سے 15 سو کلو ناقص گوشت برآمد کرلیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق جگہ جگہ جانوروں کی باقیات، آلائشوں کے ڈھیر اور کیڑے مکوڑے پائے گئے۔گوشت لاہور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بکر منڈی کا علاقہ بھی غیر قانونی مذبح خانوں کے حوالے سے ریڈ زون قرار دے دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران 60 ہزار کلو گرام سے زائد ناقص گوشت پکڑ کر تلف کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسپتالوں کی حالت زار ٹھیک کرنے کی ٹھان لی

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کلفٹن اور ڈیفنس کے ریسٹورنٹس پر چھاپہ

Comments are closed.

Scroll To Top