تازہ ترین
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 ہوٹلوں کو سیل کردیا، 239 کو وارننگ نوٹسز جاری

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 ہوٹلوں کو سیل کردیا، 239 کو وارننگ نوٹسز جاری

لاہور: (13 ستمبر 2017) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال پر دو ہوٹلز کو سیل کردیا۔ اس دوران 239 ہوٹلز کو وراننگ نوٹسز جاری کیے گئے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے این فائیو نیشنل ہائی وے پر لاہور سے صادق آباد تک 189 ہوٹلز کی چیکنگ کی۔ لاہور سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ پر 149 ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے۔ مضر صحت اجزاء کے استعمال پر بہاولپور کے قریب دو ہوٹلز سیل کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم کے قریب معروف ہوٹل کو ورکرز کی انتہائی خستہ حالت پر سر بمہر کر دیا گیا۔ ناقص صفائی اور نامناسب انتظامات پر 239 ہوٹلز کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیے

تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

 

Comments are closed.

Scroll To Top