تازہ ترین
لاہور: ٹریفک حادثہ، 2 افراد زخمی

لاہور: ٹریفک حادثہ، 2 افراد زخمی

لاہور: (09 فروری 2018) لاہور میں کینال روڈ پرتیزرفتار کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے مصروف ترین کینال روڈ پر تیز رفتار کار اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے، جبکہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے نتیجے میں کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے گاڑیوں کو روڈ سے ہٹا کر ٹریفک بحال کروادی۔

:یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد : ٹریفک حادثہ،3 افراد زخمی

لاہور : تیز رفتاری کے باعث چار گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،3افراد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top