تازہ ترین
لاہور: نکاح پر نکاح کیس، میرا کیخلاف ضابطہ فوجداری کی کارروائی کی درخواست

لاہور: نکاح پر نکاح کیس، میرا کیخلاف ضابطہ فوجداری کی کارروائی کی درخواست

لاہور:(18 اکتوبر 2018) اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سےدرخواست کینٹ کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ ہدایت اللہ شاہ نے میرا کیس کا مکمل ریکارڈ 25 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ کینٹ کورٹ میں عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سےاداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ بحالی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

سال 2016 کو اداکارہ میرا نے کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ میرا کی تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس موقع پر فوجداری کارروائی نہیں چل سکتی۔

لہٰذا عدالت فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے۔ اداکارہ میرا کی درخواست پر عدالت نے 26 جولائی 2016 کو فوجداری کاروائی روک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ میرا پر گھر پر قبضہ کرنے کاالزام

حکومت کا مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام آئندہ سال اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top