تازہ ترین
لاہور: نجی چینل کے ملازم کو نامعلوم افراد نے زہریلی گولیاں کھلا دیں

لاہور: نجی چینل کے ملازم کو نامعلوم افراد نے زہریلی گولیاں کھلا دیں

لاہور:(15 ستمبر 2018) لاہور میں نجی چینل کے ملازم کو نامعلوم افراد نے زہریلی گولیاں دے کر موت کی نیند سلادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تاج پورہ سکیم کے رہائشی نجی ٹی وی چینل کے ٹیکنیکل ملازم کو نامعلوم افراد نے زہریلی گولیاں کھلاکر موت کی نیند سلا دیا ہے۔ بیس سالہ صبور عظیم کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلا دی۔ جسکی وجہ سے مقتول کی حالت غیر ہوگئی اور اسے طبی امداد کیلے شالیمار اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازہی ہار گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایئے

لواحقین کے مطابق صبور عظیم بینک سے پیسے نکلوانے گیا تھا جو واپس گھر نہیں آیا۔ پولیس نے صبور عظیم کو اسپتال لانے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،،، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی کے ملازم کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ مقتول کو کون سی زہریلی چیز دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں پولیس کی کارروائی،5 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار

قتل کی لرزہ خیز واردات میں 3 افراد جاں بحق، تین شدیدزخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top