تازہ ترین
لاہور میں پی ایس ایل کے بڑے معرکے میں شریک بین الاقومی کھلاڑی

لاہور میں پی ایس ایل کے بڑے معرکے میں شریک بین الاقومی کھلاڑی

لاہور(20مارچ ،2018) کوئٹہ گلیڈیٹرز،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

لاہور آمد پر غیرملکی کھلاڑیوں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سخت سیکیوریٹی میں مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل لے جایاگیا۔

پشاور زلمی کا جذبہ جنون عروج پر ہے کیونکہ اس کے تمام بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں جس میں کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ریکی ویزیلز،کرس جورڈن، تمیم اقبال اور اینڈرفلیچرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ڈوائن اسمتھ گھریلووجوہات کی بناء پر واپس ویسٹ انڈیز چلے گئےہیں۔

کوئیٹہ گلیڈیئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے دو بین الاقومی کھلاڑیوں کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کے ملک میں نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم جنوبی افریقہ کے دھواں دھار بیٹنگ کرنےوالے ریلی روسو ٹیم کو جوائن کریں گے۔

کراچی کنگز جو کہ گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی اس کےبھی آج غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچے جن میں جو ڈینلی،تیمل ملز، کولن انگرام، ڈیوڈویزے اور روی بوپارہ شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ کے کرس گرین نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کوچ ویون رچرڈسن کا کہنا ہے کہ وہ لاہور آکر انتہائی خوش ہےجبکہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

لاہور:نجی ہوٹل میں پی ایس ایل کھلاڑیوں کا ناشتہ

لاہور:نجی ہوٹل میں پی ایس ایل کھلاڑیوں کا ناشتہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top