تازہ ترین
لاہور میں سلنڈر دھماکا، چار افراد جھلس گئے

لاہور میں سلنڈر دھماکا، چار افراد جھلس گئے

لاہور:(17 اکتوبر 2018) گرین ٹاون کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکے کی وجہ سے 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں گرین ٹاون کے علاقے باگڑیاں چوک کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

جھلسنے والے افراد میں 80 سالہ طیبہ، 50 سالہ افتخار، 47 سالہ شہناز اور 18سالہ امبرین شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خیر پور: قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

دالبندین: پٹرول سے بھری پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top