تازہ ترین
لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹالین نے شکست کھائی، مریم نواز

لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹالین نے شکست کھائی، مریم نواز

ہری پور: (20جنوری 2018) رہنما مسلم لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دو روز قبل لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹالین نے شکست کھائی،  جہاں پاناما پاناما پاناما کہنے والے خالی کرسیوں کو رو رہے تھے۔

ہری پور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دور روز قبل مال روڈ پر دھرنے دینے والی تمام جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقامہ اورپاناما پررونےوالے خالی کرسیوں کورو رہے تھے، ان کے چہروں پر بارہ بجے تھے، یہ بارہ ایسے ہی نہیں بجے ، کیونکہ امپائر نے اس بار بھی انگلی نہیں اٹھائی۔

انھوں نے کہ کہ جہاں بھی جاتےہیں نوازشریف کےساتھ عوام کاسمندرہوتاہے، ایک وہ ہےجوجہاں بھی جاتاہے تو خالی کرسیوں کا سمندر امڈ آتا ہے، اقامہ کے سزا وار تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اوراقامہ اقامہ کرنے والےخالی کرسیوں کو سمیٹ رہےہیں، نوازشریف نےلوگوں کی محبت خدمت کرکےکمائی ہے۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کارونادھونایادآتاہے ، جب دوہزار اٹھارہ میں ناکامی ہوگی تودھاندلی کارونامت رونا، کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، یہ نوازشریف کےمخالفین حکومت گراسکےنہ نوازشریف کااستعفیٰ لےسکے۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین قبل ازوقت انتخابات میں بھی کامیاب نہ ہوسکے، مخالفین کونوازشریف کی نااہلی کیلئےبھی کہیں اوردیکھناپڑا، مخالفین نےپاناماکامعاملہ اقامہ پرختم کرایا لیکن کامیاب نہیں ہوئے، مخالفین کونظرآرہاہےنوازشریف2018میں پھرجیت جائیں گے، مخالفین نےغصےمیں پارلیمنٹ کوگالی دیناشروع کردی ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کی بیٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوگالی کس کوگالی ہے؟ شکست کیوں نہ تمہارا مقدر بنے تم نے4 سال میں کیاکیاہے؟ نوازشریف جب سڑکیں بنا رہا تھا تم کنٹینر پر کھڑےگالیاں دےرہےتھے، نوازشریف جب لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کررہاتھاتم کنٹینرپرکھڑےتھے، اگرآپ نے کام کیاہوتاتوامپائرکی انگلی کے بجائےعوام کی طرف دیکھتے، کام کیاہوتاتوان لوگوں سےہاتھ نہ ملاتےجن کوآپ گالی دیتےرہےہو۔

مریم نواز نے کارکنان سے سوال کیا کہ نوازشریف کاساتھ دوگے،ناانصافی کابدلہ لوگے؟ کے الیکشن میں نوازشریف کاساتھ دوگے؟

یہ بھی پڑھیے

عمران خان جیسا شرم سے عاری انسان باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے، مریم نواز

میرے نزدیک اس پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ بھی ہلکا ہے، عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top