تازہ ترین
لاہور: مین بازار میں آتشزدگی

لاہور: مین بازار میں آتشزدگی

لاہور: (13 جنوری 2018)لاہور کے علاقے کاہنہ مین بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔پلک جھپکتے ہی آگ نے کپڑے کی سات دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
چار منزلہ عمارت میں کپڑے کی دکانوں کے باعث آگ شدت اختیار کرگئی اور قریبی مکان بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔

گلیاں تنگ ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن بروقت امدادی کاروائیوں کے بعد ریسکیو عملے نےآگ پر قابو پا لیا۔

گذشتہ دن اسی قسم کا واقعہ کراچی کے علا قے ناظم آباد میں گتہ فیکٹری میں  پیش آیا تھا جہاں آگ لگنے سے لاکھوں کی مالیت کی  مشینری اور بڑے پیمانے پر رکھا گتہ جل کر خاکستر ہوگیاتھا۔

:یہ بھی پڑھئیے

کراچی: گتہ فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور: گیس ہیٹر سے گھر میں آتشزدگی، تین سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top