تازہ ترین

لاہور: مال روڈپر نابینا افراد کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

لاہور: (21 فروری 2018) لاہور کے مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نوکریاں دو اور کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرو، یہ وہ مطالبات ہیں جس کی منظوری کے لئے نابینا افراد دو دن سے مال روڈ پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔

نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمتوں کےخصوصی کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے۔ سی سی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔نابینا افراد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے چار سال قبل نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک وفا نہیں ہوا۔ نابینا افراد کے کیا مسائل ہیں یہ صرف وہی جانتے ہیں جو آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوں۔مال روڈ پر دوسے روز جاری دھرنے کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے میٹرو بس سروس معطل کرادی

لاہور: نابینا افراد کا پریس کلب کے باہر احتجاج

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top