تازہ ترین
لاہور: لڑکیوں کو چھیڑنے سے روکنے پر دو افراد کی فائرنگ ، دو افراد زخمی

لاہور: لڑکیوں کو چھیڑنے سے روکنے پر دو افراد کی فائرنگ ، دو افراد زخمی

لاہور: ( 14 جون 2018) عیدالفطر قریب آتے ہی بازاروں میں خواتین کارش بڑھنے لگا۔ لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کی مارکیٹ میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر دو افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے دکاندار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نے حاصل کرلی۔

لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کی مارکیٹ میں پیکو کروانے آئی خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی پر منع کرنے سے دکاندار اورنامعلوم افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس پر نامعلوم افراد نے ہاتھا پائی کے بعد بھرے بازار میں فائرنگ کرنا شروع کر دی ۔ جھگڑے میں حامد نامی دکاندار سر پھٹنے سے جبکہ راہگیر بچہ کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے دونوں افراد حامد اور ندیم کو سروسزاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق درخواست موصول ہونے پر ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی: فائرنگ کے واقعہ میں ٹریفک وارڈن اورراہگیرجاں بحق ہوگئے

میاں چنوں میں 2 گروہوں میں تصادم، 5 افراد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top