تازہ ترین
لاہور قلندر کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندر کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی (11 مارچ 2018) پاکستان سپر لیگ تھری کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ پچ پر گھاس لگ رہی ہے جس کی وجہ سے پہلے باﺅلنگ کر رہے ہیں۔ اس وکٹ پر ہدف کا تعاقب آسان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جسے اب جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ یا باﺅلنگ کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی ہے جس کے ساتھ مقابلہ اچھا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات:بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاہور منسوخ

پی ایس ایل تھری: کراچی کنگز، لاہور قلندرزآج ٹکرائیں گے

Comments are closed.

Scroll To Top