تازہ ترین
لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ

دبئی: (23 فروری 2018) پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندر کی قیادت برینڈن میکلولم کررہے ہیں جبکہ ان کی ٹیم میں عمار یامین، بلال آصف، بلاول بھٹی، ڈیلپورٹ، ڈیوچ، فخرزمان، مستفیض الرحمان، دنیش رامدین، رضا حسن، شاہین آفریدی، سہیل خان، یاسر شاہ اور عمراکمل شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں اپنا پہلے میچ جیتنے والی ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ ان کی ٹیم میں احمد شہزاد، براوو، عمران طاہر، جنید خان، محمد عرفان، تھیسارا پریرا، کیرن پولاڈ، سنگاکارا ، شان مسعود، سہیل تنویر اور شعیب مقصود شامل ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top