تازہ ترین
لاہور: صاف پانی پراجیکٹ کمپنی میں لاکھوں کے غبن میں ملوث منیجز گرفتار

لاہور: صاف پانی پراجیکٹ کمپنی میں لاکھوں کے غبن میں ملوث منیجز گرفتار

لاہور: (10 نومبر 2017) پنجاب کمپنیز اسکینڈل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے صاف پانی پراجیکٹ کمپنی میں لاکھوں کی خورد برد میں ملوث منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پنجاب کمپنیز میں قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ صاف پانی پراجیکٹ کمپنی میں لاکھوں کی خورد برد میں ملوث منیجر ملک وارث کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے جعلسازی سے تیار کردہ نوٹنگ شیٹ اور ویدر شیٹس کی مد میں ایک کروڑ 69 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔

ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اینٹی کرپشن عدالت پیش کیا گیا جس پر جج نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ملزم کو محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: پلاٹس کی خورد برد میں ملوث دو ملازمین زیر حراست

کراچی: سندھ بوائزاسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں انتظامی گھپلوں کا انکشاف

 

Comments are closed.

Scroll To Top