تازہ ترین
لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور : (13 اگست 2018) لاہور کے علاقے مست اقبال روڈ پر شوہر نے گھریلو ناچاقی پر پینتالیس سالہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ بشری صابر کو جنرل اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاہور میں ایک اور تیزاب گردی کا واقعہ شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب گردی سے بشریٰ صابر کے ہاتھ،پاؤں اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے۔ اس دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بشری صابر کو طبی امداد کیلئے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بشری کی حالت بہتر ہے۔ ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم صابر کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: طلبہ قتل کیس، پولیس نے پانچوں ملزمان گرفتار کر لیئے

 

چارسدہ :دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top