تازہ ترین
لاہور: سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی، 3 دہشتگرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی، 3 دہشتگرد گرفتار

لاہور: (17 اکتوبر 2017) سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ گوہاوہ پل گندہ نالہ کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان سےتعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ کے تین دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں محمودخان، روح اللہ اورطواب خان شامل ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار دہشتگرد لاہور میں سیکیورٹی اداروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دہشتگردوں کونامعلوم مقام پرمنتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان: ایف سی نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

گھوٹکی: لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالا جعلی پیر گرفتار

 

Comments are closed.

Scroll To Top