تازہ ترین
لاہور: سیشن کورٹ میں لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ

لاہور: سیشن کورٹ میں لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ

لاہور:(14 دسمبر 2018) سیشن کورٹ نے میں لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے انسپکٹر سےجواب طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار میاں طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شہزاد انور نے میری 22 سالہ بیٹی فاطمہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

ملزم کے اس اقدام سے بیٹی کی عزت داغ دار ہوئی جبکہ ایف آئی اے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے انسپیکٹر عاشر ہارون سے 20 دسمبر تک مقدمے سے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور, سیشن کورٹ میں وکلاء گردی جاری

لاہور: اسپیشل بچوں پر تشدد، ملزمان کے وکیل کو سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

Comments are closed.

Scroll To Top