تازہ ترین
لاہور: رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت، بچے کی گھر کے واش روم میں ولادت

لاہور: رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت، بچے کی گھر کے واش روم میں ولادت

لاہور: (13 مارچ 2018) رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ بھٹہ مزدور کی بیوی کو زچگی کے لئے ہسپتال لایا گیا لیکن انتظامیہ نے غریب کی ایک نہ سنی۔

رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ اور غفلت اور لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ بھٹہ مزدور کی بیوی کو زچگی کے لئے اسپتال لایا گیا لیکن مسیحاؤں نے خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا۔ خاتون نے گھر پہنچتے ہی واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

طبعیت ناساز ہونے پر نومولود اور ماں کو دوبارہ اسپتال لایا گیا۔ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ منت سماجت کے باوجود بھی ڈاکٹروں نے ان کی ایک نہ سنی اور انھیں اسپتال سے فارغ کردیا۔

رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا یہ پہلا واقعہ نہیں کچھ ماہ قبل بھی ایک خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا تھا۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نوٹس لینے کےباوجود بھی اسپتال انتظامیہ نے غریبوں کے ساتھ ہٹ دھرمی کا رویہ نہ چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد: ڈاکٹروں کی غفلت،مریضہ کے پیٹ میں ٹشو رول بھول گئے

Comments are closed.

Scroll To Top