تازہ ترین
لاہور: دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ دو نوجوان زخمی

لاہور: دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ دو نوجوان زخمی

لاہور : ( 22 جولائی 2018) لاہورکے علاقے سبزہ زار میں پرانی دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ۔ رات گئے دو نوجوان الیکشن کمپین میں مصروف تھے کہ مخالف گروپ نے موقع پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی زدمیں آکر دو نوجوان زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان پرانی دشمنی چلی آ رہی ہے جبکہ پولیس موقع سے گولیوں کے خول جمع کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

 

فیصل آباد: غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top