تازہ ترین
لاہور: خاتون کانسٹیبل کو حراساں کرنے کا معاملہ، آئی جی پنجاب پولیس سے جواب طلب

لاہور: خاتون کانسٹیبل کو حراساں کرنے کا معاملہ، آئی جی پنجاب پولیس سے جواب طلب

لاہور:(08 نومبر 2018) ہائیکورٹ نے خاتون کانسٹیبل کو حراساں کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تھانہ کوتوالی کی خاتون کانسٹیبل تبسم فیاض کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تھانے کی خاتون سب انسپکٹر بشریٰ اور ڈی ایس پی کی جانب سے اسے حراساں کیا گیا۔ منفی خواہشات پوری نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی گئیں۔

عدالت نے درخواست پر دادرسی کیلئے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوائی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا جس پر انسپکٹر جنرل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

نقیب اللہ قتل کیس، پولیس کیس میں فرار ملزمان کی گرفتاری میں ناکام

عدالتی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Comments are closed.

Scroll To Top