تازہ ترین
لاہور: جناح اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا، مقدمہ درج

لاہور: جناح اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا، مقدمہ درج

لاہور : (12 اگست 2018) شہر کے بڑے اسپتالوں سے بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہو نے لگا ۔ جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں دو دن قبل پیدا ہونےوالا نوزائیدہ بچہ اغوا ہو گیا۔ سخت سیکیورٹی کے باوجود بچے کا اغوا سیکیورٹی اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جناح ہسپتال کی سخت سیکیورٹی کا دعویٰ صرف دعوی ٰہی ثابت ہوا۔ اسپتال کی گائنی وارڈ میں ایک روز قبل پیدا ہونےو الے نوزائیدہ بچہ کے اغوا نے سیکیورٹی کا پول کھول دیا۔ بچہ وارڈ سے باہر کیسے گیا نہ ہی اسپتال انتظامیہ کو اس کا پتہ چلا ور نہ ہی سیکیورٹی گارڈز کو اس کا علم ہوا ۔ بچے کے لواحقین کی جانب سے ایمرجنسی کے باہر احتجاج اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

بچے کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کرنے پر تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ احتجاج کے بعد اسپتال انتظامیہ کو بھی ہوش آیا اور تین ڈاکٹرز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ مغوی بچے کے دادا کا کہنا ہے کہ بچہ اغوا ہوا انتظامیہ نے کسی سے کچھ نہ پوچھا۔ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو بازیاب کروایا جائے۔ لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچے کی بازیابی کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: 2 سالہ بچہ اغواء

بہاولپور:11 سالہ بچہ اغواء

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top