تازہ ترین
لاہور: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق

لاہور: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق

لاہور: (22 جون 2018) لاہور کے علاقے ہنجر وال میں خوفناک حادثہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا۔ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لاہور کے علاقے ہنجروال میں تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا۔ جس کے باعث دونوں نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بائیس سالہ وحید اور پچیس سالہ شہامت شامل ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے جناح اسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ ٹریکڑ ٹرالی کا ڈارئیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹریکڑ ٹرالی کو تحویل میں لے کر ڈارئیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ کوٹ: تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

مانسہرہ: کھائی میں جیپ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top