تازہ ترین
لاہور: تیز رفتار ٹرک کی واٹر ٹینکر کو ٹکر، 6 افراد زخمی

لاہور: تیز رفتار ٹرک کی واٹر ٹینکر کو ٹکر، 6 افراد زخمی

لاہور:(21 اگست 2018) لاہور میں تیز رفتار ٹرک واٹر ٹینکر سے ٹکرا گیاہے۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر پھلوں سے بھرا تیز رفتار ٹرک پانی کا چھڑکاؤ کرنے والے واٹر باؤزر سے ٹکرا گیا ہے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

حادثے کے نتیجے میں ریسیکو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کٹر کی مدد سے ٹرک کی باڈی کو کاٹ کر پھنسے مزدورں کو نکالا اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کیلے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے چھ مزدوروں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دیربالا: ہائی ایس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ہری پور:مسافر وین حادثے کا شکار،4 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top