تازہ ترین
لاہور: تحریک پاکستان کی رکن محترمہ فاطمہ صغرا انتقال کر گئیں

لاہور: تحریک پاکستان کی رکن محترمہ فاطمہ صغرا انتقال کر گئیں

لاہور: (25 ستمبر 2017) تحریک پاکستان کی نامور کارکن فاطمہ صغراء لاہور میں انتقال کرگئیں۔ محترمہ فاطمہ صغراء نے انیس سو سینتالیس میں سول سیکرٹریٹ سے یونین جیک کا جھنڈا اتار کر مسلم لیگ کا جھنڈا لہرایا تھا۔

تحریک پاکستان کی نامور خاتون کارکن فاطمہ صغریٰ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں۔ محترمہ فاطمہ صغراء نے انیس سو سینتالیس میں سول سیکرٹریٹ سے یونین جیک کا جھنڈا اتار کر مسلم لیگ کا جھنڈا نصب کیا تھا۔ اس کارنامے پر حکومت پاکستان کی جانب سےانھیں قومی اعزاز کے ساتھ نوازا گیا۔

فاطمہ صغراء کی نماز جنازہ آج ظہر کے وقت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

معروف شاعر، سینئر صحافی انور خلیل انتقال کرگئے

معروف اداکار افتخار قیصر انتقال کرگئے

Comments are closed.

Scroll To Top