تازہ ترین
لاہور: بینک کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

لاہور: بینک کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

لاہور: (12 جنوری 2019) لاہور کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بینک کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو کی متعدد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں واقع نجی بنک کی بالائی منزل پر رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث بینک میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ، جبکہ بالائی منزل پر موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے آگ لگتے ہی ریسکیو کو اطلاع دی ، ریسکیو کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی یا اس کی کوئی اور وجہ ہے یہ تاھال معلوم نہیں ہو سکا۔ بالائی منزل پر کوئی شخص موجود نہ ہونے پر آگ کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

سرگودھا: تیز رفتار کار الٹنے سے 3افراد جاں بحق اور 2افراد زخمی

کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سریا نکالنے والا بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top