تازہ ترین
لاہور: بہن کو طلاق دینے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا

لاہور: بہن کو طلاق دینے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا

لاہور: (24 ستمبر 2017) لاہور کے علاقے فیروز والا میں بہن کوطلاق دینے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

فیروزوالہ کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں سابق سسرالیوں نے فائرنگ کرکے تنویر کو قتل کردیا۔ تنویر کی شادی گھر کے قریب رشتہ داروں میں ہوئی تھی جو کچھ عرصے ہی چل سکی اور تنویر نے چھ ماہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ سابق برادر نسبتی دلاور نے آج موقع پاکر تنویر اور اسکی ماں پر راستے میں ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ دلاور کی فائرنگ سے تین گولیاں تنویر جبکہ ایک گولی اس کی ماں کو لگی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تنویر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے روانہ کردیا گیا۔ مقتول تنویر تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ناراض شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سسر کا قتل

میاں چنوں: بھائیوں نے زمین ہتھیانے کیلئے 15 سال تک بھائی کو زنجیروں میں جکڑے رکھا

Comments are closed.

Scroll To Top